لاہور سے اغوا خاتون جیکب آباد میں بازیاب

0

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے اغوا کی جانے والی خاتون کو جیکب آباد سے بازیاب، پولیس کا کہنا ہے کہ عاصمہ سے اجتماعی زیادتی کا شبہ ،پولیس کو طبی رپورٹ کا انتظار ہے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدود میں واقع قادرپور میں ایک مکان سے 35سالہ عاصمہ بیہوشی کی حالت میں ملی، اطلاع پر علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر عاصمہ کو سول اسپتال پہنچایا،جہاں خاتون کا چیک اپ کیاگیا ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ زیادتی کا شبہ ہے رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔اس حوالے سے ایس ایچ اومولاداد شکیل پٹھان نے بتایاکہ اظلاع پرپولیس نے کارروائی کی، واقع میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عاصمہ لاہور کے تھانہ بھکوان پور ہ کی حدودکی رہائشی ہے اورتین بچوں کی ماں ہے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج تھی بھائیوں کا کہتا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ایس ایچ اونے مزید بتایاکہ عاصمہ کے مطابق اسے دوافراد نے زبردستی اغوا کیاتھاخاتون کو سندھ میں فروخت کیاگیا، اوراسے نشے آورادویات دیے گئے، مزید تفتیش کی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More