لاہورمیں 5افرادقتل کرنےوالے 5ملزمان نےگرفتاری دیدی
لاہور(امت نیوز) پھلرواں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش پرقتل کرنے والے 5 ملزمان نےگرفتاری دےدی،مرکزی ملزم بھی شامل ہے،4تاحال مفرورہیں۔ لاہور کےقریب سرحدی گاؤں پھلرواں میں7اگست کو دوگروپوں کےدرمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 5 افرا دہلاک ہوئےتھےجب کہ ملزمان کی جانب سےمقتولین کےگھروں کوآگ بھی لگادی گئی تھی،پولیس نےمقدمےمیں نامزد ملزمان کےنام بلیک لسٹ میں ڈال دیئےتھے۔نجی ٹی وی کےمطابق مقدمےمیں نامزد5ملزمان نےپولیس کوگرفتاری دےدی ہےجن میں مرکزی ملزم افتخاربھی شامل ہےجس نےعدالت سےعبوری ضمانت کرارکھی تھی۔پولیس کےمطابق ملزمان نےڈی آئی جی انویسٹی گیشن کےدفتر میں گرفتاری دی جن میں افتخار،وقار،ذوالفقار،اشرف اورقدیرشامل ہیں۔ مقدمےمیں نامزد4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کےلیےکارروائی کی جارہی ہے۔