متحدہ کےسابق رکن اسمبلی عبدالوسیم غدارالطاف کےحامی نکلے

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)متحدہ قومی موومنٹ کےسابق ممبرقومی اسمبلی عبدالوسیم خفیہ طورغدارالطاف حسین کے حمایتی نکلے۔تالےتوڑکرپارلیمنٹ لاجز کے کمرے کا قبضہ حاصل کرنےکےموقع پرجیئے الطاف کےپوسٹر،بینرزاوراسٹیکرزبرآمدہوئے۔سی ڈی اےافسرنے متنازع موادغائب کرادیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کےحکام کی جانب سےآپریشن کےدوران پارلیمنٹ لاجزکےاے بلاک میں ایم کیو ایم کےسابق ممبرعبدالوسیم کےزیرقبضہ کمرےکاتالہ توڑاگیا توالماری سےجیئے الطاف کےپوسٹر،بینرزاوراسٹیکرز برآمدہوئےجس پر ملازمین کی جانب سے شدیدتشویش کا اظہار کیا گیا اوراہلکاروں نے تصاویر بنانے کی کوشش کی لیکن موقع پرموجود سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز چوہدری کامران نے سختی سے تصاویر بنانے سے منع کرتے ہوئےمتنازع مواد غائب کروادیا ۔’’امت‘‘کےرابطے پر چوہدری کامران کا ایم کیو ایم کے سابقہ ممبر کےکمرےکا قبضہ حاصل کرنےکےموقع پرسامان برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھا کہ سامان اسٹورمیں رکھوادیا گیاہےتاہم انھوں نےسامان کوخودچیک نہیں کیا،الماری سے الطاف حسین سے متعلقہ متنازع مواد کی برآمدگی کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ایسا کوئی متنازع مواد انھوں نےنہیں دیکھا ۔ان کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجزکےتقریبا تمام کمرے خالی کروالیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More