چوہدری نثار میری بد دعا سے ہارے-ڈاکٹر عاصم
کراچی (خبر ایجنسیاں) رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی الیکشن میں شکست کو اپنی بد دعا کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا چوہدری نثار نے میرے ساتھ جو کیا، اْن کو بد دعا لگی ہے، آج ان کا حشر دیکھ لیں۔ نیب عدالت میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں17ارب کرپشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں کچھ چیزیں لوگوں کو ناپسندیدہ ہیں، حکومت ان سے بات کرے تاکہ ملک مزید اچھا بنایا جاسکے۔ عدالت نے نیب گواہ کی عدم حاضری پرسماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔