عمران ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکالیں گے۔عقیل کریم ڈھیڈی
اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) کراچی کی معروف تاجر شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکالیں گے۔انہوں نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں الیکشن میں کامیابیوں پر مبارکباد بھی پیش کی۔تاجر رہنما نے آئندہ آنے والے وزیر اعظم سے ملکی معیشت کی بحالی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور معاشی امور سے متعلق مختلف تجاویزبھی دیں۔قبل ازیں بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت پرمشکل وقت ضرور ہے، مگر قوم پرامید ہے کہ عمران خان ملک کے معاشی مسائل کا حل نکال لیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ میرا اپنا کاروبار اور مصروفیات ہیں ۔عمران خان سے کسی بھی قسم کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔