اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ – 2 شہید – 307 زخمی

0

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ سرحد پر مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور 307 زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملے میں شہادتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے،اطلاعات کے مطابق غزہ سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اپنی زمین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا۔ فلسطینیوں کی طرف سے احتجاج کے طور پر ٹائروں کو آگ لگائی گئی جبکہ کچھ فلسطینیوں نے پتنگوں کی دم کیساتھ پٹرول والے جلتے ہوئے کپڑے باندھ کر انہیں سرحد کی طرف بھیجنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق کالے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے جبکہ اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ گولیوں کا استعمال کیا۔غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ان مظاہروں میں شامل307افراد زخمی جبکہ2شہید ہوئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹینک نے حماس کی 2 پوسٹوں پر بھی گولہ باری کی تاہم اس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More