نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے میاں منشا کو 17اگست کو طلب کر لیا
لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے معروف صنعتکار میاں محمد منشا کو 17اگست کو طلب کر لیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب 95ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں میاں منشاء کو 17اگست کو طلب کیا گیا ہے ۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں منشاء سے منی لانڈرنگ کے علاوہ ایم سی بی اور آدم جی انشورنس سے متعلق بھی تفتیش کرے گی ۔