چیف جسٹس ثاقب نثار سے عالمی لا اٹارنی جنرل کی ملاقات
اسلام آباد(ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے بین الاقومی لا اٹارنی جنرل بیرسٹر خاور قریشی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اورعدالتی امورپربھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بیرسٹر خاور قریشی نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو کے کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔بیرسٹر خاور قریشی عالمی فوجداری عدالت میں کل بھوشن یادیو کے مقدمے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔