نامعلوم خاتون جناح اسپتال لاہور سے نومولود اغوا کرکے فرار
لاہور(خبر ایجنسیاں) جناح اسپتال لاہور سے 2 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے اسپتال انتظامیہ پر ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں 2 روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی، جسے نامعلوم خاتون جناح اسپتال سے اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ بچے کی اغوا ہونے کی خبر سن کر ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔