پاکستانی کوہ پیما بہن بھائی نے 7ہزار میٹر بلند چوٹی سرکرلی
سکردو(امت نیوز) پاکستانی کوہ پیما بہن بھائی نے سپنتک چوٹی کوسرکرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ایتھلیٹس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ کوہ پیما کومل عزیز نے بھائی شایان انوار کے ہمراہ گلگت بلتستان میں واقع سپنتک چوٹی سرکی ہے۔کومل عزیز7ہزار27میٹراونچی چوٹی سرکرنےوالی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔قبل ازیں یہ اعزاز ثمینہ بیگ کو حاصل ہوا تھا۔