ڈیرہ میں فورسز کے ٹرک- بس تصادم سے 6 اہلکار شہید

0

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ امت ) درابن ژوب روڈ پر سکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 22 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، موٹرسائیکل کوحادثے میں باپ جاں بحق ، بیٹاشدیدزخمی جبکہتیزرفتارڈمپرقریشی موڑ پرڈرائیور سے بے قابوہوکرایک شخص پر چڑھنے کے بعد دکان میں جاگھسا ۔اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں۔دریں اثنا کلاچی سے روڑی موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے حادثے میں میراسلم اور اس کابیٹامحمداکرم شدید زخمی ہوگئے جن کوڈیرہ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پرمیراسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ادھرتھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ قریشی موڑ پرایک تیزرفتارڈمپرTKT-316ڈرائیور سے بے قابوہوکرمحمدبلال ولدعاشق حسین سکنہ بستی سکھانی پروآپر چڑھ گیاجس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ڈمپرمکینک دکان میں جاگھساجس سے دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More