ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا عید الاضحیٰ 22 اگست کوہوگی

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More