جشن آزادی گٹی-گتکا چیمپئن شپ 14 اگست کو کالا پل پر ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ہزارہ کلچرل ونگ و ہزارہ قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آل کراچی جشن آزادی گٹی، گتکاچیمپئن شپ 14 اگست شام 5 بجے عید گاہ گراؤنڈ کالا پل پر منعقد ہوگی۔ جبکہ مہمان خصوصی پی ایس 111 کے رکن صوبائی اسمبلی و متوقع گورنر سندھ عمران اسماعیل ہونگے۔ پروگرام کی صدارت چیف آف تنولی، ریاض تنولی کریں گے۔