نگراں وزرا نے سرکاری بنگلے خالی کرنا شروع کردیئے
پشاور (آن لائن)صوبائی نگران حکومت رواں ہفتے سبکدوش ہو جائیگی نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اور صوبائی کا بینہ میں شامل 11وزراء ، ایک خاتون مشیر رواں ہفتے اپنی ذ مہ داریوں سے فارغ ہو جائینگے ۔نگران کابینہ میں شامل وزراء نے سرکاری بنگلہ جات کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے ۔