پاکستانی کھلاڑیوں جکارتہ پر ڈھیرے ڈالنا شروع کردیئے

0

جکارتہ(امت نیوز) 18 ویں ایشین گیمزمیں شرکت کیلیے پاکستانی دستے کی انڈونیشیا آمد شروع ہوگئی، قومی فٹبال اور والی بال کی ٹیمیں ہفتے کوصبح ایتھلیٹ ولیج پہنچ گئیں جبکہ ہاکی کی ٹیم ہفتے ہی کی رات جکارتہ پہنچے۔قومی دستہ 256 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے جن میں 216 مرد اور 40 خواتین پلیئرزشامل ہیں، مردوں میں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئیں گے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، ہاکی، فٹبال، باکسنگ، بیڈمنٹن، کراٹے ، سوئمنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ہینڈ بال، بیس بال،گالف، جوڈو، جوجسٹو،کبڈی، رگبی، سیلنگ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، فینسنگ، جمناسٹک، قراش، پنچک سیلاٹ (Pencek) ووشو، برج، روئنگ، شوٹنگ، سیپک ٹاکرا ،اسپورٹس کلائمنگ،سافٹ ٹینس اورپیراگلائیڈنگ شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More