مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک-فائرنگ سے بچی جاں بحق

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اختر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گی، جبکہ مذکورہ مقام سے کچھ دور فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہوئی اور دونوں الگ الگ واقعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی میں مددگار 15 کی اطلاع پر پولیس پہنچی، جہاں 3ملزمان لوٹ مار کررہے تھے۔ایس ایس پی جنوبی عمر شاہد کے مطابق پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گذری کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر 7 سالہ بچی ایمل جاں بحق ہوئی۔ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے میں یہی گروپ ملوث تھا، کیونکہ ملزمان کورنگی کے علاقے سے وارداتیں کرتے ہوئے آرہے تھے۔اطلاعات کے مطابق بچی مقابلے کے دوران زد میں آکر جاں بحق ہوئی ہے، تاہم اس سلسلے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی معلومات لی جارہی ہیں کہ بچی کو کونسے اسلحے سے گولی لگی ہے ۔ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحے کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اور رپورٹ آنے پر مزید صورتحال واضح ہوجائیگی کہ بچی کس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More