سلک بینک نے 1.729 روپے کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کر دیا
کراچی (بزنس رپورٹر)سلک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون کو ختم ہونے والے ششماہی سال کے لئے 746 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے ساتھ 1.729 ارب روپے کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کر دیا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75 فیصد نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ششماہی کے دوران خالص سود آمدنی میں 711 ملین روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں27 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ششماہی سال کے لئے نان فنڈڈ انکم 32 فیصد زیادہ رہی۔ بینک کے کل مجموعی ایڈوانسز میں 8.19 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو دسمبر 2017 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ ڈپازٹس میں 15.1 ارب کا اضافہ ہوا جو دسمبر کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہے۔ جس سے ٹوٹل ڈپازٹ بیس 125.36 ارب روپے تک بڑھ گئی۔