تنخواہوں-سہولتوں کیلئے میڈیکل و ڈینٹل کالج کے اساتذہ-طلبہ کا احتجاج

0

کراچی(امت نیوز) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور طلبہ کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ متاثرہ اساتذہ 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، انہوں نے عیدالفطر بھی بغیر تنخواہوں کے گزاری اور اب عید قرباں میں بھی یہی صورتحال ہے، جس کے باعث متاثرین نے روزانہ احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے درس و تدریس کا سلسلہ بھی متاثر ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو تنخواہیں باقاعدگی سے مل رہی ہیں لیکن ڈاکٹر بنانے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں اور کسی کو ان سے دلچسپی نہیں ہے، ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب کالج کے2بڑے ہال جہاں طلبہ کے لیکچرز ہوتے ہیں، وہاں 250طلبہ کو سخت گرمی اور حبس کا سامنا ہے، ہال کے سارے اے سی کئی ماہ سے خراب ہیں اور پیڈسٹل فین طلبہ کیلئے نا کافی ہیں۔ گزشتہ روز طلبہ کی بڑی تعداد نے پرنسپل آفس کے باہر بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر حتجاج بھی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More