متحدہ نے 2 وزارتیں مانگ لیں وزارت داخلہ نہ ملنے پر شیخ رشید ناراض
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایم کیو ایم نے تحریکِ انصاف سے مرکز میں دو وزارتیں مانگ لیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وفاق میں آئی ٹی، تعلیم اور صحت میں سے دو وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ادھر مسلم لیگ (ق) نے اراکین کے ناراض ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیخ رشیدوزارتِ داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر عمران خان سے ناراض ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کو وزارت داخلہ کے بجائےکوئی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرویز خٹک وزارت داخلہ کے مضبوط امیدوار ہیں۔شفقت محمود بھی اسی کے طلب گار ہیں۔