بلاول ہاؤس کی دیوار گرانا ایجنڈے میں شامل ہے، عمران اسماعیل

0

کراچی(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کی گرد دیوار گرانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی سےبلاول ہاؤس کی حفاظتی دیواریں گرانے کی بات کریں گے، دیواریں نہ گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا جھگڑا ہی کرپشن کے خلاف ہےجو کسی صورت برداشت نہیں اور اگر پارٹی کے کسی شخص کے خلاف ثبوت ملے تو میں خودکارروائی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More