خیر پور میں صحافیوں پر تشدد کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا
خیر پور (نمائندہ اُمت ) آئی جی جاوید سلیمی نے پریس کلب خیر پور کے صدر سمیت صحافیوں پر تشدد اور مقدمہ درج کرنے کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی خیرپور کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی عمر طفیل کو ایس ایس پی خیرپور مقرر کیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سٹی محمد یونس کو سی سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز ایس ایچ او بی سیکشن مشتاق جتوئی نے میڈیا کوریج کے دوران پریس کلب خیرپور خان محمد خان اور دیگر میڈیا ٹیم پر تشدد کرکے لاک اپ کردیا تھا اور تھانے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا تھا صحافی برادری کے احتجاج کے بعد ایس ایس پی خیرپور فدا حسین مستوئی نے ایس ایچ او بی سیکشن مشتاق جتوئی کو معطل کرکے عبدالمالک بھٹو کو نیا ایس ایچ او مقرر کیا تھا اور پریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد خان کی فریاد پر سابق ایس ایچ او مشتاق جتوئی اے ایس آئی کامران کورائی،ہیڈ محرر شکور ناریجو،محمد آصف، غلام مصطفی،احمد علی سمنگ،بشیر احمد ،لیاقت علی ،عطا حسین بڑدی اور6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔