نیلم جہلم پروجیکٹ نے پوری پیداواری صلاحیت حاصل کرلی

0

لاہور(اے پی پی )قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے اپنی پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہ،منصبوبے کے چاروں یونٹ اِ س وقت اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو 969میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے اِس اہم کامیابی کے حصول پر پراجیکٹ انتظامیہ ، واپڈا انجینئرز اور دیگر ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور واپڈا نے اِن چاروں یونٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا ہے ۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی جبکہ باقی تینوں یونٹ تقریباًایک ایک ماہ کے وقفہ سے آپریشنل کئے گئے ہیں ۔ چوتھااور آخری یونٹ گزشتہ روز نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا اور یہ یونٹ بھی آج اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر رہا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جدید انجینئرنگ کا حامل پن بجلی منصوبہ ہے ، اِس منصوبے کا 90فی صد حصہ زیر زمین واقع ہے۔ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم، 52کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین تعمیر کیا گیا پاور ہاؤس شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More