جے یو آئی کرک میں تقسیم واضح ہو گئی
کرک ( نمائندہ امت )جے یو آئی کرک میں تقسیم واضح ہو گئی ،مرکزی امیر جمعیت (ف) مولانا فضل الرحمن کے یوم آزادی نہ منانے کے اعلان کے باوجودحلقہ پی کے چھیاسی کے ایم پی اے ملک ظفر اعظم نے جشن آزادی بھر پور انداز میں منائی،حلقہ پچاسی ایم پی اے میاں نثار گل نے ضلع میں کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرکے اپنے قائد کے حکم کی لاج رکھ لی ۔ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجا ََ14اگست کو یوم آزادی نہ منانے اور اس دن کو یوم جدوجہد منانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ چھیاسی سے منتخب ایم پی اے ملک ظفر اعظم نے اپنے قائد حکم عدولی کرتے ہوئے ان کے احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے 14اگست کو جشن آزادی بھر پور انداز میں منانے کے علاوہ تقریبات میں شرکت کی جبکہ دوسری طرف ایم ایم اے ٹکٹ پر کامیاب حلقہ پچاسی کے ایم پی اے میاں نثار گل کا کاخیل نے اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اور ان کے حکم اور اعلان کی لاج رکھتے ہوئے اپنے حلقے میں منعقدہ کسی بھی سرکاری ، غیر سرکاری جشن آزادی تقریب میں شرکت نہ کرتے ہوئے پارٹی سے وفاداری کا ثبوت پیش کردیا۔