نامعلوم چور وفاقی پولیس کو ٹیکہ لگا گئے

0

اسلام آباد( نمائندہ امت) نامعلوم چوراسلام آباد پولیس کی چوکی صاف کرگئے، 14اگست کے موقع پر شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے630جوانوں پر مشتمل پیٹرولنگ سکوا ڈ ز تشکیل دیئے، اے آئی جی آپریشن کی جانب سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنانے کا حکم دیا گیا تھا دوسری طرف نامعلوم چور تھانہ بنی گالہ کی چوکی جگیوٹ میں گھس کر صفایا کر گئے،چور کئی گھنٹے تک پولیس چوکی میں موجود رہے اور اطمینان سے سامان کی تلاشی لیتے رہے۔ملزمان گل معاذ نامی اہلکار کی صندوق سے 30بور پسٹل اور 35سو روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چوکی پر پولیس کے اے ایس آئی ارشاد بطور انچارج تعینات ہیں جبکہ ان کے ساتھ خالد کانسٹیبل اور ایک اور اہلکار تعینات ہیں۔سنیئر پولیس افسران واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اے ایس آئی ارشاد نے استفسار پر بتایا کہ وہ بطور چوکی انچارج جگیوٹ میں تعینات نہیں اس چوکی پر دو جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ سب انسپکٹر مرزا گلزار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جگیوٹ کے مقام پر کوئی پولیس چوکی نہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی کاکہناہے کہ اس طرح کا کوئی معاملہ ان کے نوٹس میں نہیں ، چیکنگ کے بغیر اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔واضح رہے کہ ڈیڑھ سال قبل جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کی اجازت سے چوکی قائم کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی عمارت تعمیر کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More