پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی عمران شاہ کی جانب سے یوم آزادی پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک کار سوارکو تھپڑوں کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر شمیم فردوس نقوی نے عمران شاہ کو شو کاز نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ نوٹس میں پی ایس 129سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے عام شہری کو سڑک پر زدوکوب کیا اور یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔24گھنٹے میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وضاحت پرمطمئن نہ کیا گیا تو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی ۔شہری کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے دیر بعد عمران علی شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہاتھا جس پر میں نے گاڑی روک کرمنع کیا اور اسے گالیاں پر اسے دھکا دیا تاہم اس پر تشدد نہیں کیا۔ معاملہ پھیلنے پر ڈاکٹر عمران شاہ رات گئے اپنے تھپڑوں کا نشانہ بننے والے شہری کے گھر پہنچ گئے اور اسے گلے لگا لیا۔ اس موقع پر شہری نےعمران علی شاہ کو معاف کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More