پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےشہری شدید زخمی
مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے یوم آ زادی پر بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پونچھ سیکٹر کے گائوں تیترینوٹ پولس تروٹی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے تیترینوٹ کا رہائشی محمد اعظم شدید زخمی ہوا۔ زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔