یوم آزادی ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے- جان محمد بلوچ
کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے بلدیہ ملیر کے مرکزی دفتر اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ملیر لیفٹیننٹ (ر) عابد علی کے ہمراہ جشن آزادی پر پرچم کشائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ یوم آزادی کا دن ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے۔ ملک وقوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں رہنا ہر شہری کا بنیادی فریضہ ہے۔