پی ایس او نے ساڑھے 15ارب کا منافع حاصل کرلیا
کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف منیجمنٹ کا اجلاس پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوا جس میں 30جون 2018کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گا۔ مالی سال 2018کے دوران کمپنی کے مجموعی منافع میں 11فیصد اضافہ ہوا اور 15.5 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا ۔ کمپنی کی مجموعی کارکردگی بدستور مستحکم ہوئی۔ مالی سال 2017کے 0.9کھرب روپے کے مقابلے میں اس سال سیلز ریونیو 20فیصد اضافے سے 11کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ پی ایس او نے سال کے اختتام پر مائع فیولز کے شعبے میں کل 50فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی سبقت برقرار رکھی ۔ موگیس اورہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کے سیلز والیوم میں بالترتیب 10.1 فیصد اور 2.4فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ تین سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔کمپنی نےنیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدیدترین سہولیات سے آراستہ ری فیولنگ فیسلٹی کے آغاز سے ایوی ایشن فیولز کے شعبے میں بھی اپنے کردار میں اضافہ کرلیاہے کمپنی کمرشل فیولز میں 79.2 فیصد مارکیٹ سیلز کے ساتھ انڈسٹری میں قائدانہ حیثیت کی حامل ہے اور اس وقت پاکستان کے تمام دس ہوائی اڈوں پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ بورڈآ ف منیجمنٹ نے فی حصص5 روپے (50فیصد) کے حتمی کیش ڈیوی ڈنڈ اور20فی صد اسٹاک ڈیوی ڈنڈ کی منظوری دی ہے (یعنی ہر5شیئرز کے بدلےایک شیئر) جو ا1روپے فی حصص کےعبوری کیش ڈیوی ڈنڈ کے علاوہ ہے۔ ڈی ڈنڈ (بشمول ڈیو ڈنڈ ) مالی سال کےدوران17روپے(170فی حصص) رہا۔ پی ایس او نے مسلسل تعاون کی فراہمی پر تمام ملازمین، اسٹیک ہولڈرز اور اشتراک کاروں کا شکریہ ادا کیا۔