یوم آزادی پرمختلف تنظیموں کی ریلیاں-جماعت اسلامی کے تحت پرچم کشائی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر مختلف تنظیموں ملی مسلم لیگ، پاکستان یکجہتی کونسل، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ریلیاں نکالیں، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جب کہ جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نور حق میں پرچم کشائی کے علاوہ الخدمت کراچی کے ہیڈ آفس میں شجر کاری کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملی مسلم لیگ کے تحت سفاری پارک سے مزار قائد تک”تکمیل پاکستان کارواں“ نکالا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی، مفتی عبداللطیف و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔پاکستان کو سیکولر ریاست کے طور پر دیکھنے والے ناکام ہوگئے۔ شرکاء نے 200میٹر طویل قومی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔یکجہتی کونسل نے لانڈھی لیبراسکوائر مہران ہائی وے ست اسٹار گیٹ تک صوبائی صدر قاری سجاد تنولی اور سیکرٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفر کی قیادت میں ’’شان پاکستان ریلی‘‘ نکالی گئی۔رہنمائوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ادارہ نورحق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پرچم کشائی کی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان دین کے نام پر حاصل کیا۔سیکولر اور لبرل کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔دریں اثنا حافظ نعیم نے الخدمت کراچی کے مرکزی دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں بچوں کے ساتھ پودا لگایا اور سرسبز پاکستان کے لیے دعا کرائی۔ایم ایس او نے مزار قائد سے پریس کلب تک ’’ لو پاکستان طلبہ موٹر سائیکل ریلی‘‘ نکالی، جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم عنایت اللہ ، فیضان شہزاد اور راجہ عبدالرزاق نے کہا کہ ملک و ملت کے دفاع کی خاطر خون کے آخری قطرے تک بہانے کو تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More