فوجی افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کا اعلان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کے لیے عسکری اعزازات کا اعلان کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 2 افسران کوستارہ بسالت سے اور 59 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا۔17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا جن میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا نام بھی شامل ہے۔77 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ،106افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 34 افسران و جوانوں کےلیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید شامل ہیں۔ عسکری اعزازات حاصل کرنے والوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More