نوازشریف-مریم-صفدرنے جیل میں یوم آزادی پر کیک کاٹے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں 14اگست مناتے ہوئے کیک کاٹے۔تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں یوم آزادی کی خوشیاں منائیں،انہوں نے جیل میں 10،10پاؤنڈ کے تین الگ الگ کاٹے اور قیدیوں کو کھلائے جب کہ ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہم بھی ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ محنت کی اور عوام کی خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے دشمن آج ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔