فضل الرحمان عمران کی خالی نشست سے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 35بنوں سے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More