سعودی ولی عہد کا عمران کو فون۔ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش

0

ریاض(امت نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نامزد وزیراعظم عمران خان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھے گا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی قائد سے گزشتہ چند روز میں سعودی حکام کی جانب سے یہ تیسرا رابطہ ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More