ارکان قومی اسمبلی کو 13 مختلف مدات میں ماہانہ لاکھوں کی ادائیگی

0

اسلام آباد (نمائندہ امت) ارکان قومی اسمبلی کو 13مختلف مدات میں لا کھوں روپے ما ہانہ اداکیے جاتے ہیں جبکہ میڈیکل کی مد میں اخراجات کی کو ئی حد نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 50ہزار روپے ہے ،دفتر کیلئے 8ہزار روپے، ٹیلیفون کیلئے 10ہزار اور دیگر اخراجات کیلئے 5ہزار ماہانہ دیے جاتے ہیں، ان تمام اخراجات کی مالیت ایک لاکھ 73ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ انہیں مختلف قسم کےالاؤنسز ، سفری اخراجات اور میڈیکل سہولتوں کی مد میں بھی خطیر رقم ملتی ہے۔قومی اسمبلی یا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے دوران انہیں روزانہ 3 ہزار روپے خصوصی جبکہ 1500روپے عمومی الاؤنس دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ انہیں اسمبلی آنے جانے کیلئے 2ہزار اور رہائش کیلئے 2ہزار روپے روزانہ الگ سے ملتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھانہیں ہوائی جہاز سے آنے کیلئے بزنس کلاس، ٹرین کے ذریعے سفر کرنے پر اے سی پارلر اور ایک سیکنڈ کلاس ٹکٹ اور سڑک کے ذریعے اپنے گھر سے اسمبلی ہاؤس آنے کیلئے 10روپے فی کلومیٹر کے حساب سے سفری اخراجات دیے جاتے ہیں۔مفت سفر کیلئے ہر رکن اسمبلی کو سالانہ 3لاکھ روپے کے واؤچرز یا 90ہزار سالانہ کا نقد الاؤنس دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ سالانہ بزنس کلاس کی 20ریٹرن ٹکٹس بھی مفت میسر ہوتی ہیں۔قومی اسمبلی کے ارکان کو ان کی رہائش گاہ پر ایک ٹیلیفون مفت فراہم کیا جاتا ہے جبکہ انہیں کلاس ون کے سرکاری افسر کو ملنے والی میڈیکل سہولتیں بھی ملتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More