ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیارچے کا کنٹرول پاکستان کے حوالے

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان کا پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس 1) باضابطہ فعال ہوگیا ۔ پی آر ایس ایس ون 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا جس کا مکمل سیٹلائیٹ کنٹرول منگل کے روز پاکستان کےحوالے کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینئرزاور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد دی ،اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71ویں یوم آزادی پر حاصل کیا گیا ہے۔سیٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور فعال ہونا ہمارے سپیس انجینیرز اور متعلقہ تکنیکی افراد کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، انھوں نے کہا کہ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے ،اس سنگ میل نے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ موجود ہیں ۔وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں سیارچوں کو مدار میں کامیاب ٹیسٹ سے گزارنے کے بعد ان کے کنٹرول پاکستان کو تفویض کردیئے گئے ہیں جنہیں پاکستان کے زمینی اسٹیشنوں سے کنٹرول کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More