مقبوضہ کشمیر میں سنگینوں کے سائے تلے سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیرمیں سنگینوں کےسائےتلےسبزہلالی پرچم لہراتےرہےنوجوانوں نےکرفیوجیسی پابندیاں روندکرپاکستان کاجشن آزادی منایاآج بھارتی یوم آ زادی پریوم سیاہ منانےکی تیاری کرلی تفصیلات کےمطابق بھارتی فورسزکی جانب سےکرفیوجیسی پابندیوں کےباوجودکشمیری نوجوانوں نےسڑکوں پرنکل کرپاکستانی پرچم لہرادیے۔سوشل میڈیاپروائرل کشمیری نوجوانوں کی ویڈیوزپربھارتی میڈیا سیخ پاہوگیااورسارادن زہراگلتارہا۔انٹرنیٹ پرموجودبھارتی صارفین بھی کشمیریوں کیخلاف غصہ نکالتےرہے۔مختلف علاقوں میں پاکستان کاقومی ترانہ بھی پڑھاگیا۔اس دوران کشمیرمیں زبردست جذباتی مناظردکھائی دیے۔بزرگ کشمیری قائدسیدعلی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق،محمد یٰسین ملک اورانجینئرعبدالرشیدنےپاکستانی قوم کومبارکبادپیش کی اور کہا کہ کشمیری قوم پاکستان میں امن واستحکام کیلئےدعاگوہے۔ بھارتی فورسزکی طرف سےعائدکردہ سخت پابندیوں کے باوجودکشمیری نوجوانوں نےپاکستان کایوم آزادی بھرپور جوش وجذبےسےمنایااورمتعددمقامات پرسبزہلالی پرچم لہرا دیا جس پربھارتی فورسزاہلکارآگ بھگولہ ہوگئےاورجگہ جگہ سےپاکستانی پرچم اتارنےمیں مصروف رہے۔اس دوران سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوزوائرل ہوئیں جن میں کشمیری نوجوان قطاروں میں کھڑےہوکرپاکستانی قومی ترانےکی دھن پرپاکستان کےقومی پرچم کوسلامی دیتے دکھائی دیے۔ ایک تصویرمیں نوجوان پاکستان کاقومی پرچم تھامے دریائے جہلم کوعبورکررہےہیں۔ایک دوسری تصویر میں سرینگر کے علاقےنوہٹہ میں نوجوان پاکستانی پرچم کو سلامی دے رہا ہے جس کودوسرےنوجوان نے پکڑرکھا ہے۔ایک اورویڈیومیں پلوامہ میں درجنوں نوجوانوں کو ایک کھلےمیدان میں قطاروں میں کھڑے ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ گاتےاورسبزہلالی پرچم لہراتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیاپروائرل ان ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کربھارتی فورسزاہلکاروں کی طرح ہندوستانی میڈیابھی سیخ پا دکھائی دیااورکشمیریوں کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کرتا رہا۔ اسی طرح سوشل میڈیا پربھارتی صارفین پربھی کشمیریوں پرغضب ناک دکھائی دیےاورکشمیریوں کو زبردستی پاکستان دھکیلنےکی باتیں کرتےرہے۔دریں اثناء کشمیری امورسےواقفیت رکھنے والےتجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ امسال پاکستانی یوم آزادی پرکشمیریوں کی طرف سےماضی کی نسبت اورزیادہ بھرپور انداز میں جشن منایاگیا اورپاکستانی پرچم لہرائے گئے ہیں۔دریں اثنا بھارتی یوم آزادی آج کشمیری قوم یوم سیاہ کے طور پر منائے گی ، حریت کانفرنس کے قائدین کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ بھارتی فورسز نے پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے اور جگہ جگہ چھاپے مار کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ حریت کانفرنس نے بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی عوام کے یومِ آزادی منانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن جس طرح کشمیریوں کو ظلم وجبر، عذاب وعتاب اورقتل وغارت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس لحاظ سے بھارت کا یومِ آزادی کشمیری عوام کے لیے یوم عذاب کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ سکیورٹی کے نام پر وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں سخت پابندیاں عائد ہیں۔ کشمیر بھرمیں بالخصوص سری نگر میں جہا ں نام نہاد یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگف، لوگوں کی جامہ تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔سڑکوں پر ناکے لگاکر گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اور ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More