سوڈان میں کشتی سے اسکول جانے والے 22 بچے ڈوب کر جاں بحق
خرطوم( امت نیوز)شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر اسکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔بچے اسکول جارہے تھے کہ راستے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کشتی کا انجن خراب ہوگیا۔ کشتی میں 40افراد سوار تھے۔حادثہ دارالحکومت خرطوم سے750 کلومیٹر دور ملک کے شمالی خطے میں دریائے نیل میں پیش آیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متوفیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔سول ڈیفنس کے اہلکار ڈوبنے والے افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔