بی جے پی کارکن دہلی جامع مسجد میں زبردستی ترنگا لہرانے پہنچ گئے

0

لاہور(نمائندہ امت)بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کےکارکن نئی دہلی کی شاہجہان جامع مسجد میں زبردستی ترنگا لہرانے پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی۔ بی جے پی اہلکاروں کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں کسی جگہ بھی ترنگا لہرانے کیلئے انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کہ انہوں نے روکے جانے کے باوجود جامع مسجدمیں بھارتی ترنگا لہرا یا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے لیڈر آئی پی سنگھ درجنوں انتہاپسندوں کے ہمراہ نئی دہلی کی شاہجہاں مسجد میں ترنگا لہرانے پہنچ گئے تاہم اس دوران انہیں منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے اور زبردستی ترنگا لہرا تے رہے۔ ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے اس دوران اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کی گئی۔ آئی پی سنگھ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آج ہم نے روکنے کے باوجود جامع مسجد میں ترنگا لہرایا ہے اور اس کیلئے انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی لیڈر نے لکھا کہ ہم نے 71برس بعد جامع مسجد دہلی میں بھارتی ترنگا لہرایا اور بھارت ماتا کی جے اوروندے ماترم کے نعرے لگائے۔ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بہت زیادہ وائرل کی گئیں اور مسلمانوں کیخلاف شدید اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More