فٹبال ٹورنامنٹ میں کرن کلب کی اگلے رائونڈ میں رسائی

0

اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرن کلب نے بولان کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام تھے اور اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری، نائب صدور سید تنویر احمد، محمد زمان، سید مقبل حسین نقوی، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More