پارا چنار سے بھارتی شہری رام بہار گرفتار
لاہور(امت نیوز) پارا چنار سے بھارتی شہری گرفتار ہو گیا۔ بھارتی شہری کی شناخت رام بہار کے نام سے ہوئی ،تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے پارا چنار سے بھارتی شہری گرفتار ہوا ہےجس کا تعلق ریاست گجرات سے ہے اور وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں پہنچا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے۔اب تک متعدد بھارتی جاسوس پاکستان سے گرفتارہوچکے ہیں۔ان میں سب سے بڑا کیس کلبھوشن یادو کا تھا۔