عمران کی وفاقی کابینہ کیلئے ساتھیوں سے مشاورت مکمل

0

اسلام آباد( خبرنگارخصوصی ) وزارت عظمیٰ کے متوقع امیدوار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے ممکنہ وزراء کے ناموں پر قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبدالرزاق داوٴد کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرِ قانون بنائےجانے کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ ، وزارت دفاع کیلئے پرویز خٹک ، وزارت خزانہ کیلئے اسد عمر کا نام زیر غور ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے فواد چوہدری مضبوط امیدوار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More