شہباز شریف نےنگراں حکومت پر دھاندلی کرانے کا الزام لگادیا

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کھل کر نگران حکومت پر دھاندلی کرانے کے الزام عائدکردیا اور کہا ہے کہ موجودہ نتخابات پاکستانی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن تھے۔ پوری قوم الیکشن کو مسترد کرچکی ہے ، ہم جمہوریت کا چراغ روشن رکھنے کیلئے پارلیمنٹ میں آئے لیکن دھاندلی کا جواب لے کر رہیں گے۔نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعلی پنجاب قافلے کی صورت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچے تو ان کے ہمراہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض انجام نہیں دے سکا۔ آر ٹی ایس سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوا اور جو نگراں حکومت تھی وہ انتخابات میں فریق بن چکی تھی۔انتخابات میں دھاندلی کا حساب ضرور لے کر رہیں گے اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کو غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نےپاکستان کی ترقی اورعظیم مملکت بننےکی دعا کی ہے، نواز شریف اور ان کی بیٹی کے خلاف استغاثہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ٹرائل کورٹ نے سابق وزیراعظم کو کرپشن کےالزامات سےبری کیا۔چترال سےکراچی تک عوام ان کے ساتھ اوردعاگوہیں،دعا ہےنوازشریف اوربیٹی کوجلد رہائی ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More