آزادی فٹ سال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

0

اسلام آباد (امت نیوز) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ سال ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ابو احمد عاکف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن (خواتین ونگ) کی چیئرپرسن ڈاکٹر آفشاں ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک، پیر عاصم علی شاہ، صدر سپورٹس کلچر ونگ ، پی ٹی آئی، پنجاب آمنہ ملک اور صدر سپورٹس کلچر، پی ٹی آئی، اسلام آباد سلیم ضیاء کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More