عیدتعطیلات کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر زیر گردش

0

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے اگرچہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر تعطیلات کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن گردش کر رہا ہے۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں 21سے 23اگست (منگل سے جمعرات) تک کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن پر وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری (لا ٹو) مرزا خالد محمود کے دستخط موجود تھے۔تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹی فکیشن میں 21سے 24اگست تک کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More