دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے لگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خورد ونوش کی اشیابھی منڈی میں زائد قیمت پرفروخت کی جارہی ہیں اور دکاندار وں کو منڈی قوانین کے مطابق نرخ نامہ جاری نہیں کیا گیا مویشی منڈی میں ڈیڑھ لیٹرپانی کی بوتل 80مشروب کی بوتل 500ملی لیٹر 70اور ڈیڑھ لیٹر والی بوتل 130روپے کی فروخت کی جارہی ہے ، جس کی اجازت منڈی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے جس کے عوض دکانداریومیہ منڈی انتظامیہ کو500روپے رشوت دے رہے ہیں ۔ ایک دکاندار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر ہم رشوت میں اضافہ کر دیں تو منڈی انتظامیہ ہمیں منشیات بھی فروخت کرنے کی اجازت دے دے گی ، اور یہاں تمام غیر قانونی کام باآسانی ہو سکتے ہیں ۔