اے ایس ایف سٹی میں پلاٹوں- بنگلوںکی قرعہ اندازی تقریب
کراچی (بزنس رپورٹر)سیکورٹی ڈی جی اے ایس ایف منیجر جنرل علی عباس حیدر نے کہاہے کہ اے ایس ایف فائونڈیشن کا رہائشی منصوبہ اے ایس ایف سٹی دوسروں منصوبوں سے قطعی منفرد اور بے مثال ہوگا ۔ مقررہ مدت میں تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ امید ہے کہ الاٹیوں کو ایک سال بعد مکانات کا قبضہ مل جائیگا۔ وہ ا ے ایس ایف سٹی میں پلاٹوں اور بنگلوں کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر افسران ، انتظامیہ، عمائدین شہر اور الاٹیز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اے ایس ایف سٹی کے تمام منصوبوں میں الاٹیز کی بنیادی ضروریات اور سہولتوں کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس مو قع پر قاضی ایسوسی ایٹس کے اعجاز قادری نے شرکا کو بتایا کہ اے ایس ایف سٹی ایک چار دیواری کے اندر مکمل سہولتوں سے آراستہ محفوظ رہائشی شہر ہے اور اس خوبصورت شہر میں تعلیم اورصحت اور تمام ضروریات زندگی اور سہولتوں کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے شرکا کے دل موہ لئے۔