دفتر خارجہ نے غزنی حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے غزنی حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیراعظم کے الزام مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔دفترخارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہر غزنی میں ہونے والے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیراعظم کا بیان حقائق کے برخلاف اور جھوٹ پر مبنی ہے، غزنی میں حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہم ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More