شاہ فرمان کو گورنرخیبرپختون مقرر کرنے کا اعلان
پشاور(نمائندہ امت)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختون کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عمران خان کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختون مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔