مولانا فضل الرحمٰن شہباز کیلئے زرداری کی حمایت لینے میں ناکام

0

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے جمعرا ت کی شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سےاہم ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان انتخابات میں دھاندلی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی حلقے موجودہ سیاسی صورتحا ل میں اس ملاقا ت انتہا ئی اہمیت دے رہے ہیں پاکستان پیپلز پا رٹی کے ذرا ئع کے مطابق مو لانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے لیے امیدوار شہباز شریف کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت حا صل کرنے اور دونوں جماعتوں میں فاصلوں کو ختم کرا نے کے لیے آئے تھے جس میں وہ ناکام ہو گئے ہیں۔ ذرا ئع کے مطابق سا بق صدر آ صف علی زرداری نے ما ئنس شہباز شریف کی شرط رکھ دی ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی صرف اسی صورت میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مولا نا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری کو را ضی کرنے کی تمام کو ششیں را ئیگاں ہو گئیں ہیں اور ا نہیں مایوس جانا پڑا ۔ تاہم سیاسی حلقے اس ملا قات کو ایک دوسرے پہلو سے بھی دیکھ رہے ہیں کہ مو جو دہ صورتحا ل میں جب سابق صدر کے دو قریبی دوستو ں اور ساتھیوں اے آر مجید پر ہا تھ ڈالا جا چکا ہے تو مولا نا سے ملاقات کا مقصد مقتدر قوتوں کو یہ پیغام دینا بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے سا تھ مل کر گیم تبدیل کرنے کا راستہ بھی ا پنا سکتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے ذرا ئع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرا ئع کا اصرار ہے کہ یہ ملاقا ت مولانا فضل الرحمٰن کے اصرار پر ہی ہو ئی ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن کو متحد رکھنا اور شہباز شریف کے لیے پیپلز پا رٹی کی حمایت حا صل کرنا ہی تھا ۔ ذرا ئع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے سا بق صدر پر اپنے مو قف میں نرمی پیدا کرنے کی درخواست کی اور سا تھ ہی یہ بھی وا ضح کیا کہ چو نکہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے اور پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا وعدہ کیا تھا لہٰذا اب وقت ہے کہ اس وعدے کو پورا کیا جا ئے کیونکہ مسلم لیگ ن نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پا رٹی کے سپیکر کے لیے ا میدوار کو ووٹ دیا تھا۔ ذرا ئع کے مطابق سابق صدر نے مسلم لیگ نے کے رہنماؤں کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی بات پر بھی گلے شکوے اور کسی حد تک نا راضگی کا ا ظہا ر کیا ہے۔ مو لانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر سے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کی قیادت سے بات کرکے پیپلز پا رٹی کے تحفظا ت دور کرنے کرنے کی کوشش کرینگے۔ مو لا نا فضل الر حمن آ ج جمعہ کوا یک مرتبہ اور سا بق صدر سے ملاقات کرکے انہیں منانے کی کوشش کر ینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More