واجپائی کی موت پر بھارت میں 7 روزہ سوگ

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے باعث 93 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واجپائی کو 11 جون کو گردوں میں تکلیف کے باعث نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں گزشتہ 36 گھنٹوں سے انتہائی تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔اٹل بہاری واجپائی کی موت پر بھارت میں 7 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ واجپائی کا شمار بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ وہ 1996میں 13دن ، 1999-1998کے درمیان 13ماہ اور 1999سے 2004تک بھارتی وزیراعظم رہے۔ 1999میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر واجپائی نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ’معاہدہ لاہور‘ ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More